علامہ عارف الحسینی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے:علامہ عابد حسین

  علامہ عارف الحسینی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے:علامہ عابد حسین

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)علامہ سید عارف حسین الحسینی عالمی سطح پر اتحاد بین المسلمین کے داعی وعلمبردار تھے. پاکستان میں اسلام اور پاکستان دشمن عناصر نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق کی بنتی فضا کو محسوس کرتے ہی علامہ کو شہید کرنے کا فیصلہ کیا.بھارت کی کشمیری شہریوں پر کلسٹر بمباری انسانیت سوز حرکت ہے ان خیالات کا اظہار علمائے کرام نے ملت جعفریہ پاکستان کے شہید رہنما علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اجتماع سے تحریک حسینی کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی, سابق صوبائی مشیر علامہ رمضان توقیر 'شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ سید محمد سبطین سبزواری 'سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردارحسین' صدر تحریک حسینی علامہ یوسف حسین جعفری, نائب صدر تحریک حسینی حاجی عابد حسین, صدر مجلس علمائے اہل بیت مولانا زاہد حسین انقلابی اور شعبہ زائرین قم کے سربراہ علامہ ناصر عباس انقلابی نے کہا کہ عارف الحسینی کی شہادت میں ملوث عناصر کا عبرت ناک انجام دنیا نے دیکھ لیا انہوں نے کہا کہ ہمارے مکتب فکر کا دہشتگردی سے کوئی رشتہ نہیں مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنے والے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں مقررین نے کہا کہ سیاست کے اصل حقدار علماء ہی ہیں موجودہ دور میں سیاستدانوں نے اس میدان کو غلیظ کردیا ہے علماء چاہے تو ایران کی طرح شائستہ سیاست کو پروان چڑھا سکتے ہیں علماء کرام نے لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی پر کلسٹر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کا وحشانہ فعل قرار دیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -