آئل کروپس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے‘ محب اللہ خان

آئل کروپس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے‘ محب اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے آئل کروپس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، زمینداروں کو خود کفیل بنانے کے ساتھ انہیں اس طرف مائل کیا جائیگا، پلانٹ کلینکس منصوبہ کی افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے اس کا آغاز خیبرپختونخوا میں بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کسان اپنے مسائل کے حل کے بارے میں معلومات اور تربیت حاصل کر سکیں وہ سوات میں پلانٹ کلینکس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سیکرٹری زراعت محمد اسرار خان، ڈی جی زراعت توسیع محمد نسیم خان، چیف پلاننگ آفیسر زراعت سید منتظر شاہ، ڈائریکٹر ریسرچ بشیر احمد، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اصل خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر اختر علی شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے مذکورہ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے جن کے ذریعے زمینداروں کی معاشی حالت بہتر ہو اور زرعی شعبہ ترقی کر سکے انہوں نے کہا کہ آئل کروپس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ یہاں پرخوردنی تیل کی ضروریات پوری کی جا سکے اس کیلئے ہم سپیشل پراجیکٹ لیکر آئے ہیں جس سے ہمیں معیاری خوردنی تیل حاصل ہو گا اور زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا اور خوردنی تیل درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی یہاں پر معیاری خوردنی تیل دستیاب ہو گا انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو خود کفیل بنانے کے ساتھ انہیں اس طرف مائل کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ پراسسنگ سہولیات بھی فراہم کی جائے گی قدرتی طریقے سے فصلات کی نشوونما کے طریقے اپنانے ہونگے اور زہریلی ادویات کی بجائے قدرتی طریقوں سے کسانوں کو فصلات اور باغات کے نقصان دہ کیڑوں اور بیماریوں سے متعلق آگاہی اور مفید مشورے دلا کر نہ صرف خوراک کی ضرورتوں کو کافی حد تک پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ ان اقدامات کی بدولت زمینداروں کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا قبل ازیں صوبائی وزیر نے پلانٹ وائز منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق منعقدہ اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں کنسلٹنٹ کیبی CABI کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں زرعی اشیاء کے معیار اور تحفظ خوراک حفظان صحت کے اُصولوں کی بہتری بذریعہ تصدیقی عمل، مقامی اور بیرون ملک منڈیوں تک رسائی کیلئے زمینداروں سے روابط اور برآمداد کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک سے پہچانا جاتا ہے اور وزیراعظم زراعت کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔