ڈیرہ  منشیات فروشوں کیخلا ف آپریشن، اشتہاری ملزمان گرفتار

  ڈیرہ  منشیات فروشوں کیخلا ف آپریشن، اشتہاری ملزمان گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ضلع ڈیرہ پولیس نے ماہ جولائی2019ء کے دوران ناجائز اسلحہ، منشیات اور مجرمان اشتہاری کیخلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 3دستی بم بمعہ ڈیٹو نیٹرز، 13کلاشنکوف، 115پستول، 30.365کلو گرام چرس، 1.036کلو گرام ہیروئن اور56بوتل شراب سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، سینکڑوں مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، دہشتگردی، ڈکیتی اور قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات مین مطلوب 78اشتہاری ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے ماہ جولائی 2019ء کے دوران منشیات کیخلاف جاری کاروائیوں کے دوران  30.365کلو گرام چرس، 1.036کلو گرام ہیروئن، 55گرام افیون، 10گرام آئس، 5.750کلو گرام بھنگ  اور56بوتل شراب برآمد کرکے114مقدمات درج کرکے115ملزمان گرفتار کرلئے۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائیوں میں 174 مقدمات درج کرکے174ملزمان گرفتار کئے، گرفتار ملزمان سے 3دستی بم بمعہ ڈیٹو نیٹرز، 13کلاشنکوف، 115پستول، 1کلاکوف، 30رائفلز،77بندوق اور 6چاقو برآمد کرلئے۔ پولیس نے ان کاروائیوں کے دوران پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب78اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش نے میڈیا کو بتایا کہ ڈیرہ پولیس اسلحہ، منشیات کی برآمدگی اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھے گی، پولیس اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دیتی رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -