وزیر اعظم کی سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد

    وزیر اعظم کی سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کو ...

  

اسلا م آباد (آن لا ئن) وزیر اعظم عمران خان ضلع انتظامیہ اسلا م آباد کو گزشتہ ما ہ میں سب سے زیا دہ ٹیکس اکٹھا کر نے پر مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ مشکلا ت کے باوجو دٹیکس آمدن میں اضافہ قابل ستائش ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق جو لا ئی 2019میں ضلع انتظامیہ اسلا م آباد کی کا وشوں سے اس بار 3گنا زیادہ ٹیکس جمع کیا ہو ا ہے رواں سال جو لا ئی کے دوران 1ارب 89کر وڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا ہے 2018میں 60کر وڑ 90لا کھ روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا مگر گزشتہ ماہ رجسٹریشن فیس کی مد میں 28کر وڑ روپے ٹیکس جمع ہوا ہے روڈ ٹیکس کی مد میں 77کروڑ روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا وزیر اعظم عمران خان نے تین گنا زیا دہ ٹیکس جمع کر نے پر ضلع انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ مشکلا ت کے باوجو د ٹیکس آمدن میں اضافہ قابل ستائش ہے۔

مبارک باد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -