ڈی آئی خان، ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈی آئی خان، ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)دھپانوالہ بند موڑکے قریب معروف تن ساز موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے تصادم کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گیا، نماز جنازہ ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے علاقہ محلہ حضرت بلال کا رہائشی محمد مدثر عرف منو ولد امان اللہ موٹر سائیکل پردھپانوالہ بند موڑکے قریب سے گزر رہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع پر1122کی ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور راستے میں ہی دم توڑ گیا، مرحوم مدثر عرف منو کی نماز جنازہ زرعی فیکلٹی میں ادا کرکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، واضح رہے کہ مرحوم مدثر عرف منو معروف تن ساز(باڈی بلڈر) بھی تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -