مالاکنڈلیویز فورس کے 14تھانوں کے پوسٹ کمانڈرتبدیل

  مالاکنڈلیویز فورس کے 14تھانوں کے پوسٹ کمانڈرتبدیل

  

بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے)مالاکنڈلیویز فورس کے 14تھانوں کے پوسٹ کمانڈرتبدیل صوبیدارعبدالوہاب تھانہ الاڈھنڈاورصوبیدارامیرزمان تھانہ سخاکوٹ تعینات۔تفصیلات کے مطابق ما لاکنڈلیویزکے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر اقبال حسین باچااورصوبیدارمیجرفریداللہ خان نے مالاکنڈمیں امن امان کے مزیدبہتری کیلئے مالاکنڈلیویز فورس کے 14تھانوں کے پوسٹ کمانڈروں کوادھرادھرکردیا لیوی لائن ہیڈکوارٹرسے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبیدارعبدالوہاب کوتھانہ سخاکوٹ سے تھانہ الاڈھنڈصوبیدارامیرزمان کوالاڈھنڈسے سخاکوٹ صوبیدارجمال شاہ مالاکنڈسے تھانہ خارصوبیدارزورمست خان تھانہ خارسے پاورہاؤس درگئی صوبیدارسمیع باچا کوتھانہ مالاکنڈسے تھانہ کوپرصوبیدارظاہرشاہ کوکوپرسے لائن مالاکنڈصوبیدار ممتازحسین کوتھانہ کوٹ سے تھانہ اگرہ صوبیدارابرارحسین کوچڑات پھاٹک سے تھانہ قائدابادصوبیدارامین الحق کوبٹ خیلہ چوکی سے لائن مالاکنڈ تعینات کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -