آج تجدید عہد کا دن ہے‘ معظم جان آفریدی

  آج تجدید عہد کا دن ہے‘ معظم جان آفریدی

  

پشاور (سٹاف پورٹر)کمانڈنٹ فرنٹیرکنسٹبلری معظم جاہ انصاری نے کہاہے کہ آج تجدیدعہدکادن ہے،ایف سی کے نوجوانوں اور اور افسروں کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کاناسورہچکیاں لے رہی ہیں،قیام امن کاخواب شرمندہ تعبیرہونے کوہے۔انہوں نے کہاکہ فرنٹیرکنسٹبلری اپنی شہادت کی روایت کی پاسبان رہیگی،وطن عزیزکی دفاع اوردہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے ایف سی جوانوں اور افسران کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیگی،ہمارے جوان وردی نوکری کیلئے نہیں قربانی دینے کیلئے زیب تن کرتے ہیں، شہیدمرتے نہیں امرہوجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایف سی کے361نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایف سی ٹریننگ سکول شبقدرمیں یوم شہداء کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یوم شہداء تقریب میں شہداء کے لواحقین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔کمانڈنٹ معظم جاانصاری نے شہداء کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی اورایف سی کی چاق وچوبنددستے نے شہداء کی یادگارپرسلامی پیش کی۔شہداء کی بلنددرجات کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے کہاکہ رب ذولجلال نے قرآن کریم میں بہت وضاحت سے شہداء کی زندہ ہونے کی نوید سنائی ہے کہ ایک ایسی زندگی جس کاہمیں شعورنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماراایمان ہے کہ شہیداء اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ لوگ ہوتے ہیں اور یہی پسندیدہ اورمنتخب لوگ زمین پراترتی خزاں کواپنے لہوسے سینچ کربہاروں میں بدل دیتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -