کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق اہم کیس کی سماعت کل ہوگی

کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق اہم کیس کی سماعت کل ہوگی

  

کراچی (این این آئی)شہرقائد کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی، تجاوزات، پارکوں پر قبضہ اور انکے کمرشل استعمال کے معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں (کل)منگل 6اگست کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی طرف سے ججز کاروسٹر جاری کردیا گیا، جسٹس گلزار احمد پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ  اس حوالے سے اداروں سے عملدرآمد رپورٹ وصول کریگا۔ بنچ میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی،تجاوزات،پارکوں پر قبضے اور انکے کمرشل استعمال سے متعلق  سیکریٹری ریلوے اور دیگر متعلقہ اداروں سے عملدرآمد رپورٹ طلب کی تھی۔اس اہم کیس کی سماعت کے موقع پر الہ دین پارک اور راشد منہاس روڈ پر زیر تعمیر بلڈنگ کے مالکان کو بھی طلب کرلیا گیاہے،چیف سیکریٹری سیلوکل گورنمنٹ کے اختیارات واپس لینے کے متعلق وضاحت بھی طلب کرلی گئی ہے۔شہر میں تعمیر شدہ رینجرز اور پولیس کی چوکیوں سے متعلق ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے شہرکی تمام غیر قانونی بلڈنگ گرانے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ طلب کی گئی ہے،یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے ایک ماہ میں چلانے کا حکم رواں سال 9مئی کو جاری کیا تھا۔

کراچی سرکلر کیس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -