صوابی‘ مختلف واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق

  صوابی‘ مختلف واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق

  

صوابی(رپورٹ: محمد شعیب)ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دارالعلوم قاسم العلوم گندف کے ساتویں درجہ موقوف علیہ (دورہ صغرہ) کا طالب علم حافظ قاری سلام اللہ ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے متوفی جے یو آئی کے سابق صوبائی امیدوار اور نائب مہتمم دارالعلوم قاسم العلوم گندف مولانا فضل باقی کے بھتیجے جب کہ گورنمنٹ ہائی سکول دالوڑی گدون کے سینئر عربی ٹیچر مولانا نور الہادی کے صاحبزادے تھے۔دریں اثناء چھوٹا لاہور میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا بتایا گیا ہے کہ چھوٹا لاہور شرقی میں ایک نوجوان عبدالمالک ولد شیر ولی اپنے گھر میں بجلی درست کر رہے تھے کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -