لوکل ٹرانسپورٹرز کا آ ج سے غیر معینہ مدت تک مکمل پہیہ جام ہڑتا ل کا اعلان

لوکل ٹرانسپورٹرز کا آ ج سے غیر معینہ مدت تک مکمل پہیہ جام ہڑتا ل کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)لوکل روٹس ٹرانسپورٹرز فلائنگ کوچ، رکشہ اور ویگن مالکان اور ڈرایؤروں کا اوگرا کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف آج سے غیر معینہ مدت تک مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان مالکان اور ڈرایؤرز اپنی گاڑیوں سمیت جنرل بس سٹینڈ کے قریب بھر پور احتجاج کریں گے سی این جی سلینڈر کی چیکینگ کے نام پر پہلے ہم سے ہزاروں روپے بٹور لیے گئے جبکہ اب وہی سلینڈر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ہمیں منظور نہیں کیونکہ یہ ہماری بہت بڑی غلطی تھی کہ ہم نے عمران خان کو دوبارہ ووٹ دی جس کی سزا ہمیں دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ کے صدر افتخار خان نے ٹرانسپورٹروں کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر اسد، علی خان، شاد محمد اور دیگر لوکل ٹرانسپورٹرز رہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر اوگرا نے کچھ عرصہ قبل ضلع نوشہرہ کی تمام ٹرانسپورٹرز سے سلینڈر چیکینگ کے عوض 4000روپے سے لیکر 5000روپے لیکر کلیرنس سرٹیفیکیٹس جاری کر دئیے گئے اور اس کے بعد اوگرا نے اچانک تمام پبلک گاڑیوں اور رکشہ چنگ چی سے سلینڈر ہٹائے جانے کا غیر منطق فیصلہ کر دیا جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ  پیٹرول کے استعمال سے گاڑیوں کے مالکان اور غیر عوام پر مالی بوجھ پڑنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی الودگی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گا۔