مہمند‘ پک اپ کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق 9 زخمی 

مہمند‘ پک اپ کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق 9 زخمی 

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) شاتی مینہ امبار میں بارات لے جانے والی ایک پیک اپ کو حادثہ۔ پیک اپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر نے سے 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی۔ زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل امبار کے علاقہ شاتی مینہ کے قریب رود پل کے مقام پر اتوار کے روز دوپہر کوبارات لے جانے والی پیک اپ نمبر G2957 ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی۔ جس کے نتیجے میں میں 2 افراد ناصر ولد اکبر اور فیاض ولد دوست محمد سکنہ شاتی مینہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ 9 افراد عمران ولد محمد اکبر، عبداللہ ولد ظاہر شاہ، گل بہار ولد محمد اکبر، ریمان ولد محمد اکبر، زوجہ لعل زادہ، زوجہ سراج، شیراز ولد شاہد، رحمان شاہ ولد میر محمد اور سراج ولد محمد اکبرساکنان شاتی مینہ تحصیل امبار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیو ں کو فوری طبی امداد کی غرض سے پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں پربعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -