بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا ہے،مشعال ملک

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا ہے،مشعال ملک

  

اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کا کیا منصوبہ ہے، ابھی یہ واضح نہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے ہٹا نہیں سکتا، بھارت کے کالے قوانین سے متعلق بہت سی عالمی رپورٹس سامنے آئیں، برٹش پارلیمنٹ نیبھی کشمیرکی صورت حال پر رپورٹ جاری کی۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی جارحیت بے نقاب ہونے پر اپنی دہشت گردی کی پالیسی کو مزید بڑھا رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو مارنیکی کوئی کسرن ہیں چھوڑ رہی.مشعال ملک نے کہا کہ نہتے کشمیری بھارتی فوج کا ظلم مسلسل برداشت کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کوکوئی طبی سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔

مشعال ملک

مزید :

صفحہ اول -