لوند خوڑ کے نواحی علاقہ سنگہ میں آٹھ سالہ بچے کو موٹر سائیکل نے کچل دیا

لوند خوڑ کے نواحی علاقہ سنگہ میں آٹھ سالہ بچے کو موٹر سائیکل نے کچل دیا

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)لوند خوڑ کے نواحی علاقہ سنگہ میں آٹھ سالہ بچے کو موٹر سائیکل نے کچل دیا جسے فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لوند خوڑ سنگہ کا آٹھ سالہ بچہ ارسلان خان ولد ایوب خان سڑک پار کر رہا تھا کہ اس دوران مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل نے کچل کر شدید زخمی کردیا جسے فوری طور پر علاج کے لئے ایل ار ایچ پشاور منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر دوسرے دن خالق حقیقی سے جا ملے جنہیں بعد میں مقامی قبرستان میں اشکبار آنکھو ں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -