چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کو پورے ایوان کی حمایت حاصل ہے: پرویز خٹک
نوشہرہ (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کو پورے ایوان کی حمایت حاصل ہے صادق سنجرانی نے جس طرح ایوان بالا کی کاروائی چلائی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اور ان کے اچھے اخلاق اور اچھے کردار کے بدولت اپوزیشن کے بیشتر ممبران نے بھی ان پر بھر پور اعتماد کیا اور عد م اعتماد کی تحریک کو ناکام بنایا اپوزیشن کا واویلا بے وقت کی راگنی ہے ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑے کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو کردار ادا کرنا ہوگا اور تمام فیصلے ملک کی مفاد میں کرنے ہوں یہ وقت قوم یکجہتی کا ہے تاکہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے احسن طریقے سے نمٹا جاسکے اب تمام فیصلے پاکستان کے حق میں ہونے چاہیے اور سب کو ملکر بیرونی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا وزیر اعظم عمران خان ولولا انگیز قیادت کی بدولت ملک ترقی کرے گا اور بہت جلد معاشی بحران کا خاتمہ ہوگا اور قوم اچھے دن دیکھیں گی وہ نوشہرہ کلاں ساول کالونی میں سینئر صحافی مشتاق احمد پراچہ کی ہمشیرہ غلام حسن ساول کی اہلیہ اور ایکس سی این این ٹی ڈی سی محمد ابوبکر ساول کی والدہ سابق سینئر پروڈیوسر پی ٹی وی عزیز اعجاز کی بھاوج کی وفات پر اظہارتعزیت کے بعد اخبارنویسوں سے بات چیت کررتھے پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے میں نہ مانو کی پالیسی نہیں چل سکتی جمہوریت کی تسلسل کی خاطراپوزیشن کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے یہ ملک ہم سب کا ہے یہ ملک ہے تو ہم سیاست کرسکتے ہیں ہم سب کو ایک ہوکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا انہوں نے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کو مبارک باد پیش کی اور تمام ارکان سینٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنادیا انہوں نے کہا کہ ایوان بالا چاروں صوبوں کا مشترکہ ایوان ہے اور یہ وفاق کی علامت ہے مضبوط وفاق پاکستان کی علامت ہے اور اسی میں چاروں اکائیوں بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان کے حقوق کا ضامن ہے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ دوررس نتائج نکلیں گے وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کردیا کہ نیا پاکستان ایک باوقار پاکستان بن چکا ہے اور وہ امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے جنگ مسائل کا حل نہیں بھارت کو ہٹ دھرمی کے بجائے مزاکرات کے میز پر انا ہوگا پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہاہے اس ملک کے سابقہ حکمرانوں نے قومی دولت بے دردی سے لوٹی اور بیرونی ملک اپنے تجوریا ں بھرتے رہے، جس کا خمیازہ اج پوری قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کسی کو این ار او نہیں دیں گے سب کو احتساب کی چکھی سے گزرنا ہوگا احتساب کے مقدمات پی پی پی اور پی ایم ایل این نے اپنے دور حکومت میں ایک دوسرے کے خلاف دائر کئے ہیں اب ادارے ازاد ہوچکے اور وہ خود کاروائی کررہے ہیں اور اپوزیشن عمران خان کے خلاف غلط پروپیگنڈہ مہم چلارہے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے حکومت سنھبالتے ہی اصلاحات کا پروگرام شروع کیا جو مٹھی بھر اشرفیا پر ناگوار گزر رہاہے کیونکہ ان کو معلو ہے کے ان اصلاحات سے تمام سیاستدانوں کا مستقبل تاریک ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور کے صوبائی حکومت میں بڑے مشکل فیصلے کیے اور غریب عوام کی خاطر مجھے بہت مشکلات کا سامنا بھی کرناپڑا کیو نکہ ہر اچھے کام کے پیچھے بیوروکریسی کا سرخ پیتا اڑے آتا لیکن میں نے کسی کی پرواہ کیے بغیر ریکارڈ ائینی ترمیم کرکے اختیار ات عوام کو منتقل کیے انہوں نے کہا کہ پولیس پولیس فورس بن چکی ہے انہوں نے پولیس کے یوم شہداے کے موقع پر عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اج کے پی کے اور ملک میں مثالی امن کے قیام میں پاک فوج کے شانہ بشانہ پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ قربانیوں کی بدولت ممکن ہو ا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوشہرہ میں ترقی کا جو عمل شروع ہوا یہ اپنے انجام تک پہنچے گا اور تمام ادھورے کام مکمل کریں گے اوردریائے کابل پر نامکمل پشتو کی تعمیر بھی بہت جلد مکمل ہوگی