اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات بر آمد
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے رات گئے تھانہ گولڑہ،تھانہ شالیمار اور تھانہ کراچی کمپنی میں کارروائیوں کے دوران ملزمہ نورجہاں کے قبضے سے 1200گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن اور 25 ہزار روپے نقد برآمد کرلی،تھانہ شالیمار میں ملزم شیر مالک کے قبضے سے 1125 گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی۔
اسلام آباد پولیس