لگتا ہے بھارت کیلئے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیر کا نیا حل ہے ،فواد چودھری

لگتا ہے بھارت کیلئے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیر کا نیا حل ہے ،فواد چودھری
لگتا ہے بھارت کیلئے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیر کا نیا حل ہے ،فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی پوری قیادت گرفتار ہے ،حریت رہنماﺅں کو گرفتار کرلیاگیا ،لگتا ہے بھارت کیلئے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیر کا نیا حل ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی پوری قیادت گرفتار ہے ،حریت رہنماﺅں کو گرفتار کرلیاگیا،عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی جیسے بھارت نوازبھی گرفتارہیں ،وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ لگتا ہے بھارت کیلئے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیر کا نیا حل ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -