آصف زرداری،خواجہ سعدرفیق اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے ،اسمبلی سیکرٹریٹ نے خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے جبکہ رانا ثنا اللہ کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوا دیا،آصف زرداری ،خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرسپیکر کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر اسیران ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی تھی ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے جبکہ رانا ثنا اللہ کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوا دیا،گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرسپیکر کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے،نیب حکام کو ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ لانے کی ہدایت کردی،پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی ۔