مبینہ ویڈیو سکینڈل،ملزم میاں طارق کے جوڈیشل ریمانڈمیں 19 اگست تک توسیع

مبینہ ویڈیو سکینڈل،ملزم میاں طارق کے جوڈیشل ریمانڈمیں 19 اگست تک توسیع
مبینہ ویڈیو سکینڈل،ملزم میاں طارق کے جوڈیشل ریمانڈمیں 19 اگست تک توسیع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے مبینہ ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 اگست تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ میں تعطیلات کے باعث ملزم کی حاضری جیل میں لگائی گئی ،جج شائستہ خان کی رخصت کے باعث سماعت ڈیوٹی جج اظہرندیم نے کی ،ملزم میاں طارق محمود پر جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے ،جج ارشد ملک کی مدعیت میں درج مقدمے میں میاں طارق نامزد ملزم ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -