نیب نے اسحاق ڈار کے بعد ایک اور لیگی رہنما کی جائیداد ضبطی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

نیب نے اسحاق ڈار کے بعد ایک اور لیگی رہنما کی جائیداد ضبطی کیلئے عدالت سے ...
نیب نے اسحاق ڈار کے بعد ایک اور لیگی رہنما کی جائیداد ضبطی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے صدرن لیگ شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیدادضبطی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،نیب لاہورنے احتساب عدالت میں درخواست دائرکردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہبازکو 6 بارطلبی کے نوٹس جاری کئے گئے ،چیئرمین نیب نے سلمان شہبازکے وارنٹ جاری کررکھے ہیں، سلمان شہبازبیرون ملک فرارہوچکے ہیں،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت سلمان شہبازکی جائیدادضبطی کیلئے کارروائی کاحکم دے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -