کلسٹر بموں کا استعمال ، بھارت کے خلاف ناقابل تردید ثبوت سامنے آ گئے

کلسٹر بموں کا استعمال ، بھارت کے خلاف ناقابل تردید ثبوت سامنے آ گئے
کلسٹر بموں کا استعمال ، بھارت کے خلاف ناقابل تردید ثبوت سامنے آ گئے

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں شہری آباد ی پر کلسٹر بم پھینکے جس کے نتیجے میں اب چار افراد شہید ہو گئے ہیں تاہم اب بھارت پوری دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا ہے کیونکہ کلسٹر بموں کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے نسیری کی آبادی میں سے کلسٹر بم بکھرے پڑے ہوئے ملے ہیں ، اسی علاقے میں کلسٹر بموں کے باعث چار افراد شہید ہوئے تھے جبکہ 11 زخمی ہوئے ۔اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہی ہے، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں توپخانے کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا جس کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -