سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی عیسیٰ صدارتی ریفرنس کیخلاف کیا کرنے جارہے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی عیسیٰ صدارتی ریفرنس کیخلاف کیا کرنے جارہے ہیں ؟ بڑی ...
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی عیسیٰ صدارتی ریفرنس کیخلاف کیا کرنے جارہے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ممکنہ طور پر اسی ہفتے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے جارہے ہیں جبکہ اسی دوران پاکستان بار کونسل بھی ریفرنس کے خلاف عدالت عظمیٰ میں آئینی پٹیشن دائر کرے گی ۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ  کے مطابق سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستان بار کونسل صدارتی ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی ہونے کی بنیاد پر چیلنج کرے گی ،یہ معلوم ہواہے کہ معروف وکیل منیر اے ملک جسٹس عیسیٰ کے وکلاءکی ٹیم کی سربراہی کریں گے جبکہ اس وقت قاضی فائز عیسیٰ کی لیگل ٹیم آئینی پٹیشن کا ڈرافٹ تیار کرنے میں مصروف ہے ۔پاکستان بار کونسل کے تین ممبرز رشید اے رضوی ، اختر حسین اور کامران مرتضیٰ کی جانب سے صدارتی ریفرنس کو چیلنج کرنے کیلئے ایک قرار داد تجویز کی گئی ہے جوکہ دیگر 22 ممبرا کو ان کی رائے جاننے کیلئے بھیج دی گئی ہے ، جس کے بعدیہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے 15 ممبران نے تجویز کی توثیق کر دی ہے ۔پاکستان بار کونسل کے صرف دو ممبران کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے جو کہ حامد خان گروپ کے ساتھ منسلک ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -