دوقومی نظریہ مسترد کرکے بھارت کیساتھ شمولیت کا فیصلہ الٹا پڑ گیا،محبوبہ مفتی

دوقومی نظریہ مسترد کرکے بھارت کیساتھ شمولیت کا فیصلہ الٹا پڑ گیا،محبوبہ ...
دوقومی نظریہ مسترد کرکے بھارت کیساتھ شمولیت کا فیصلہ الٹا پڑ گیا،محبوبہ مفتی

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر کا ریاست کا درجہ ختم کرنے پر کہا ہے کہ آج بھارتی جمہوریت کا سیاہ ترین دن ہے ،دوقومی نظریہ مسترد کرکے بھارت کیساتھ شمولیت کا فیصلہ الٹا پڑ گیا۔سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو گیا، آرٹیکل 370 کی منسوخی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ،انہوں نے کہا کہ دوقومی نظریہ مسترد کرکے بھارت کیساتھ شمولیت کا فیصلہ الٹا پڑ گیا،مقبوضہ کشمیر میں بھارت قابض فورس کی حیثیت اختیار کرجائے گا،آرٹیکل 370 کے خاتمے برصغیر پرتباہ کن نتائج مرتب ہوں گے ۔

مزید :

بین الاقوامی -