”بھارت میں صرف تین لوگ جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہونے جا رہاہے “وہ تین لوگ کون ہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

”بھارت میں صرف تین لوگ جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہونے جا رہاہے “وہ ...
”بھارت میں صرف تین لوگ جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہونے جا رہاہے “وہ تین لوگ کون ہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں موجود صحافی مرتضیٰ شبلی کا کہناہے کہ بھارت میں صرف صرف تین لوگ جانتے ہیں کہ کشمیر میں کیا ہونے جارہاہے جن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، امیت شاہ اور اجیت کمار شامل ہیں ۔

نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صحافی مرتضی شبلی کا کہناتھا کہ وزیراعظم نریندر مودی، امیت شاہ اور اجیت کمار دیول ہی جانتے ہیں کہ کشمیر کے متعلق مستقبل کی پالیسی کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال بہت خراب ہے جب کہ لداخ میں بھارتی فوج اور کچھ جنگی ہوائی جہاز بھی تعینات کیے جا رہے ہیں۔بھارتی صحافی انورادھا بھاسن نے کہا کہ جب سے مودی کی جماعت حکومت میں آئی ہے یہاں انسانی حقوق اور کشمیریوں کے لیے اٹھنی والی آوازیں کم ہوتی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا ماحول کشمیریوں کے خلاف ہوتا جارہا ہے اور مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

بھارتی صحافی جوتی ملہوترا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بہت سنجیدہ اور سمجھ سے بالاتر ہوتا جا رہا ہے اور تین لوگوں کے علاوہ کسی کو علم نہیں ہے کہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کیا کرنے جارہی ہے۔پروگرام میں شریک تمام مہمانوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان امن عمل کی وجہ سے بھارت کشمیر میں کشیدگی بڑھا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -