شجرکاری پاکستان کی ضرورت ،منصوبے میں کامیاب ہوگئے توپاکستان کاموسم بدل جائےگا،وزیراعظم عمران خان

شجرکاری پاکستان کی ضرورت ،منصوبے میں کامیاب ہوگئے توپاکستان کاموسم بدل ...
شجرکاری پاکستان کی ضرورت ،منصوبے میں کامیاب ہوگئے توپاکستان کاموسم بدل جائےگا،وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شجرکاری پاکستان کی ضرورت ہے،پاکستان نے جنگلات میں ساڑھے 6 فیصداضافہ کیا، منصوبے میں کامیاب ہوگئے توپاکستان کاموسم بدل جائےگا،وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کےلئے مثال بنے گا،خیبرپختونخوامیں ایک ارب درخت لگائے،خیبرپختونخوا میں اقدام کودنیا تسلیم کرتی ہے،ان کا کہناتھا کہ ٹمبرمافیاخیبرپختونخوامیں سب سے طاقتورتھا،ٹمبرمافیا سے مقابلے میں 10 اہلکارجاں بحق ہوئے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شجرکاری پاکستان کی ضرورت ہے،پاکستان نے جنگلات میں ساڑھے 6 فیصداضافہ کیا، منصوبے میں کامیاب ہوگئے توپاکستان کاموسم بدل جائےگا،انہوں نے کہا کہ لاہورمیں آلودگی لوگوں کیلئے رسک ہے،1990 کی نسبت لاہورمیں درخت صرف 5 فیصد رہ گئے،وزیراعظم نے کہا کہ شجرکاری مہم میں پاک فوج مکمل شرکت کرےگی،آلودگی سے بچے بیماریوں کاشکارہورہے ہیں،ہم فیصلہ کرلیں توکوئی چیزمشکل نہیں،پاکستان کی نوجوان آبادی ہماری طاقت ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -