ہالی ووڈ کے ہیرو ” دی راک “ نے پاکستان میں اپنے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

ہالی ووڈ کے ہیرو ” دی راک “ نے پاکستان میں اپنے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر ...
ہالی ووڈ کے ہیرو ” دی راک “ نے پاکستان میں اپنے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )حال ہی میں ہالی ووڈ کے سپر سٹار ”جیسن سٹیتھم“ اور ” ڈوین جانسن “ عرف دی راک کی فلم ” ہوبز اینڈ شاء“(Hobbs and Shaw) ریلیز ہوئی ہے جس نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے جس پر دی راک نے اب پاکستانی فینز کیلئے بھی خصوصی پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ” ہوبز اینڈ شاء“ دراصل ہالی ووڈکی معروف سیریز ” فاسٹ اینڈ فیوریس “ کا ہی اگلا پارٹ ہے جوکہ پوری دنیا میں اپنی منفرد حیثیت رکھتی ہے تاہم اب اس کا نیا پارٹ پاکستان میں بھی ریلیز کیا گیاہے جو کہ ریکارڈ بزنس کر رہی ہے اور پاکستانی فینز دی راک پر اپنی محبتوں کے پھول نچھاور کر رہے ہیں تاہم ایک پاکستانی نوجوان نے دی راک کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور پاکستان میں اس فلم کی کامیابی سے آگاہ کیا ۔

جس پر دی راک بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے پاکستانی فینز کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹر پر خصوصی پیغام جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ” شاندار ، یہ بہت زیادہ ہے ، محبت کیلئے پاکستان آپ کا شکریہ ، آپ ہوبز اینڈ شاءسے بھر پور مزہ اٹھائیں ۔“

مزید :

تفریح -