بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہاہے،مودی کی غلط فہمی ہے معاملے کودبالے گا،شاہ محمو دقریشی

بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہاہے،مودی کی غلط فہمی ہے معاملے کودبالے گا،شاہ ...
بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہاہے،مودی کی غلط فہمی ہے معاملے کودبالے گا،شاہ محمو دقریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کا ریاست کا درجہ ختم کرنے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہاہے،بھارت کی غلط فہمی ہے کہ معاملے کودبالے گا،ان کا کہناہے کہ مودی سرکار کے فیصلے پر دنیابھرکے کشمیری اضطراب کی کیفیت میں ہیں،بھارت نے مسئلہ کشمیرکودوبارہ زندہ کردیاہے،مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوگیاہے،وزیر خارجہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے وعدے کی خلاف ورزی کی، بھارت ترامیم سے کشمیری عوام کی رائے نہیں بدل سکتا،بھارت نے آج مقبوضہ کشمیرکوعالمی حیثیت دلادی،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا ریاست کا درجہ ختم کرنے پر دنیابھرکے کشمیری اضطراب کی کیفیت میں ہیں،بھارت نے مسئلہ کشمیرکودوبارہ زندہ کردیاہے،مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوگیاہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چاہتاتھابات چیت سے مسئلہ ہو،بھارت اپنے وعدوں سے فراراختیار کررہا ہے،شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہاہے،بھارت کی غلط فہمی ہے کہ معاملے کودبالے گا،انہوں نے کہا کہ صدرٹرمپ نے بھی ثالثی کی پیشکش کی تھی، مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کوگرفتارکرلیاگیاہے،آزادی کی لہرنوجوان نسل کومنتقل ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کے اثرات لداخ اورآزادکشمیرمیں بھی دکھائی دیں گے،ہمیں کوئی شک وشبہ نہیں کہ بھارت کیاکرنے جارہاہے،بھارتی ترامیم کواقوام متحدہ سمیت کوئی تسلیم نہیں کرےگا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خون خرابے پرتلاہواہے،میرواعظ پہلے ہی کہہ چکے بھارت نے کچھ کیاتوردعمل آئےگا،وزیر خارجہ نے کہا کہ آج نہروکابھارت دکھائی نہیں دے رہا،سیکولربھارت کی شکل تبدیل ہورہی ہے،بھارت میں آج آرایس ایس کی سوچ بڑھ رہی ہے،جس کاخدشہ تھابھارت نے آج وہ حرکت کردی،بھارتی اپوزیشن کودیوارسے لگادیاگیاہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کوتنہاکرنےکی کوشش میں بھارت کوناکامی ہوئی،پاکستان نے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھنی ہیں،وزیراعظم مسئلے کوحل کی طرف لے جاناچاہتے تھے،انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کوپہلے سے زیادہ یکجاکردیاہے،ہم سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوتفصیلی خط لکھاہے،سیکریٹری جنرل او آئی سی نے تشویش کااظہارکیا ہے،انہوں نے کہا کہ پوری امہ یک زباں ہوکربھارتی جارحیت کی مذمت کرے،پاکستانی قوم کشمیریوں کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -