ایشز ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے پہاڑ جیسا ہدف دیدیا

ایشز ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے پہاڑ جیسا ہدف دیدیا
ایشز ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے پہاڑ جیسا ہدف دیدیا

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 398 رنز کا ہد ف دے دیاہے جس کے تعاقب میں کینگرز نے بیٹنگ کا آغاز کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ممکنہ طور پر درست ثابت نہیں ہوا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم 284 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سٹیون سمتھ کے 144 رنز بھی شامل ہیں تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔

آسٹریلیا کے 284 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس وکٹوں پر 374 رنز جوڑے اور 90 رنز کی برتری حاصل کی جس پر آسٹریلیا نے میچ میں واپسی کی اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 487 رنز کی اننگ کھیلی اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 398 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ۔

آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ نے ایک مرتبہ پھر محاذ سنبھالا اور ٹیم کو 142 رنز کے ساتھ سب سے بڑی سپورٹ فراہم کی تاہم دوسری اننگ میں میتھیو ویڈ نے بھی بھر پور بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 110 رنز بنائے جن کی بدولت آسٹریلیا بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب رہا ۔

مزید :

کھیل -