" میں پیش نہیں ہوسکتا " رانا مشہود نے نیب کو جواب دیدیا

" میں پیش نہیں ہوسکتا " رانا مشہود نے نیب کو جواب دیدیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس میں پنجاب کے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے نجی مصروفیت کے باعث 6 اگست کو نیب لاہور میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، رانا مشہود نے نیب کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔نیب لاہور نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس کی تحقیقات میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کو 6 اگست کو طلب کر رکھا تھا جس پر رانا مشہود نے نیب حکام کو خط لکھ کر معذرت کرلی ہے۔رانا مشہود کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیت کے باعث 6 اگست کو نیب بیورو میں پیش نہیں ہوسکتے وہ 8 اگست کو نیب کے سامنے پیش ہوجائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -