کراچی کی موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کرنیوالا چور گرفتار لیکن دراصل یہ کون تھا اور طریقہ کیا اپنایا؟ خبرآگئی
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے شہری نے انوکھی چوری کی واردات کر ڈالی۔ صدر کی موبائل مارکیٹ میں دکان کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے کے موبائل فون چوری کرلیے لیکن ملزم کی ایک غلطی نے چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ستائیس جولائی، ہفتہ کی شام اماں ٹاور کی موبائل مارکیٹ میں ہونے والی چوری کوئی عام واردات نہیں تھی بلکہ فلم سے متاثر چور نے ڈرامائی انداز اختیارکیا۔ملزم یاسر نے اسی موبائل مارکیٹ میں چوری کی جس میں اس کی اپنی دکان تھی۔ رات گہری ہوئی اور مارکیٹ خالی ہوئی تو ملزم نے کارروائی کرنے کی ٹھانی۔ اس دوران چالاک چورنےثبوت مٹانے کی ہر ممکن کوشش کی اور مارکیٹ کے اندر موجود کیمروں پر کالا اسپرے بھی کیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے 111 قیمتی موبائل فون اور ڈھائی لاکھ روپے چوری کئے اور عمارت میں موجود بینک کے راستے سے بھاگنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ اس کے بعد، ملزم نے اتوارکا پورا دن اس ہی دکان میں گزارا جہاں اس نے چوری کی تھی۔ ملزم کے پاس کھانے پینے کا سامان بھی موجود تھے۔پیر کی صبح جب مارکیٹ کھلی تو ملزم نے چوری کا مال چھپایا اور مارکیٹ سے نکل گیا۔ تاہم پولیس نے جب سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھی تو معلوم ہوا کہ صبح کے وقت جب سب لوگ اندر آرہے تھے تو سیڑھیوں پر سے ایک شخص باہر جارہا تھا۔پولیس کے مطابق یہ اس کی پہلی چوری نہیں بلکہ اپریل میں بھی اسی مال سے اسی انداز میں 140 موبائل چوری کرکے بیچ دئیے تھے۔