مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اعلان جنگ کردیا،شیری رحمان

مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اعلان جنگ کردیا،شیری رحمان
مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اعلان جنگ کردیا،شیری رحمان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی سینٹر شیر ی رحمان نے کہا ہے کہ مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اعلان جنگ کردیاہے ،اقوام متحدہ کی قرارداد اوربھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں ،جس شق کو نہروختم نہیں کر سکا اسے مودی نے ختم کردیا ۔پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے مقبوضہ کشمیر کا ریاستی درجہ ختم پر کرنے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو مودی نے بتا دیا کہ بھارت محض ایک اشتعال انگیزریاست ہے ،ریاست پاکستان کومسئلہ کشمیر پر مشترکہ حکمت عملی بنانا ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت سن لے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ،آزادی کے متوالوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -