بھارتی میڈیا کے بعد فوج نے بھی مودی کو ”ماموں“ بنا دیا

بھارتی میڈیا کے بعد فوج نے بھی مودی کو ”ماموں“ بنا دیا
بھارتی میڈیا کے بعد فوج نے بھی مودی کو ”ماموں“ بنا دیا

  

اسلا م آباد (آن لائن) کشمیر پر صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر بھارت نے نیا جھوٹ گھڑ لیا جس کا بھارتی فوج نے اپنی رپورٹ میں پول کھول دیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئی پاکستانی فوجی لاپتہ ہوا نہ ہی رواں سال کوئی حملہ ہوا اس رپورٹ سے بھا رتی فوج اور میڈیا کا جھوٹ نے نقاب ہو گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق صدر ٹرمپ کی ثالثی کی دوبارہ پیشکش آنے پر مودی سرکار تو بھنا گئی اس کا اثر زائل کرنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ بھارتی فوج کی اپنی ہی رپورٹ نے اس نئے بھارتی دعوے کو بھی غلط ثابت کر دیا۔ بھارتی فوجی کی مودی سرکار کو جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت افواج کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ ہی کوئی پاکستانی فوجی لاپتہ ہوا اور نہ اس سال کسی قسم کا حملہ ہوا۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کی بجائے مختلف حیلے بہانے کی تاریخ دہراتے ہوئے اس مرتبہ دراندازی کے مردہ گھوڑے میں دوبارہ جان ڈالنا چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش جہاں پاکستانی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے وہاں دہلی سرکار کیلئے سردرد کا سبب بنی ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -