عمر کوٹ سمیت سندھ بھر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم کے خلاف اظہار یکجہتی ریلیاں

عمر کوٹ سمیت سندھ بھر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم کے خلاف اظہار یکجہتی ریلیاں
عمر کوٹ سمیت سندھ بھر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم کے خلاف اظہار یکجہتی ریلیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ( سید ریحان شبیر )سندھ حکومت اورسندھ کےصوبائی وزیرتعلیم سید سردارعلی شاہ کےحکم پر آج  عمرکوٹ سمیت  سندھ بھر میں مظلوم کشمیریوں پر  بھارتی ظلم وبربریت کےخلاف مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےطور پرریلیاں نکالی گی ریلیوں میں بڑی تعداد میں اسکولوں کےطلبہ سماجی مذہبی شہری رہنماؤں اور عوام نےبھرپور شرکت کرکے مظلوم     محکمہ تعلیم کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی پریس کلب عمرکوٹ کےسامنے بڑی ریلی     سے خطاب کرتےہوئے مولانا عبدالقادر جمالی ،مولانا نظر محمددرس ،اور سائیں  نورالزماں، وغیرہ نےخطاب کرتےہوئے کہا    کہ مودی خودایک دہشتگرد ہے مودی نے  کشمیر میں انسانیت کوروند دیاہے عالمی     برادری کی  مظلوم کشمیریوں پر بھارتی بربریت سفاکانہ بھارتی دہشتگردی پر  عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ مقررین نےمطالبہ کیا کہ  عالمی برادری مظلوم کشمیریوں پر  بھارتی ظلم    وستم بربریت ختم کرانے میں اپنا کردار      ادا   کریں رہنماؤں کا کہناتھا  کشمیرپاکستان کی  شہ  رگ  ہے انشاءاللہ وہ  دن دور   نہیں جب کشمیر پاکستان کاحصہ ہوگا  ریلی کے شرکاء کے کشمیری زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان جیسے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے آج سندھ بھرمیں سرکاری غیرسرکاری اسکولوں کے طلبہ نے مظلوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ۔