بھارتی بلے باز روہت شرما نے کرکٹ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بھارتی بلے باز روہت شرما نے کرکٹ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
بھارتی بلے باز روہت شرما نے کرکٹ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی بلے باز روہت شرمان نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ٹی20میچ میں روہت شرما نے 51گیندوں پر 3چھکے اورچھ چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی اننگ کھیلی جس کے بعد وہ107چھکوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 105کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 103کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل -