بھارتی اقدام عالمی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،فردوس عاشق

بھارتی اقدام عالمی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،فردوس عاشق
بھارتی اقدام عالمی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،فردوس عاشق

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بھارتی اقدام عالمی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،پاکستان کشمیریوں کوتنہا نہیں چھوڑے گا،پاکستان تمام دستیاب آپشنزاستعمال کرے گا،فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ کشمیر کا ریاستی درجہ ختم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کاغذی کارروائی مستردکرتے ہیں،بھارت کی مذموم کوشش سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوئے،انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام نے کشمیرکی تحریک آزادی کوجلابخشی ہے،بھارت کی اس حرکت نے مسئلہ کشمیر کواجاگرکردیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -