مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا متنازع علاقہ ہے ،پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اعلان کو مسترد کردیا

مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا متنازع علاقہ ہے ،پاکستان نے مقبوضہ ...
مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا متنازع علاقہ ہے ،پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اعلان کو مسترد کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اعلان کو مسترد کردیا،پاکستان نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرسے متعلق اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا متنازع علاقہ ہے ،بھارت کا یکطرفہ اقدام مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم نہیں کر سکتا ۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام ایسے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کریں گے ،پاکستان غیرقانونی اقدام کیخلاف ہر آپشن استعمال کرے گا،دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -