مریم نواز کی 8 اگست کو نیب طلبی،چودھری شوگر ملز کے شیئرز کی تفصیلات طلب

مریم نواز کی 8 اگست کو نیب طلبی،چودھری شوگر ملز کے شیئرز کی تفصیلات طلب
مریم نواز کی 8 اگست کو نیب طلبی،چودھری شوگر ملز کے شیئرز کی تفصیلات طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 8 اگست کو نیب لاہور میں طلب کر لیا گیا،نیب نے مریم نواز سے 1995 سے اب تک چودھری شوگر ملز کے شیئرز کی تفصیلات طلب کرلیں ۔میڈیا پورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے مریم نواز کو 8 اگست کو پھر طلب کرلیا ہے،نائب صدر ن لیگ سے 1995 سے اب تک چودھری شوگر ملز کے شیئرز کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں، شیئرز کی تفصیلات، ٹرانسفر اور خریدوفروخت سالانہ بنیادوں پر مانگی گئی ہیں،نیب نے مریم نواز سے بیرون ملک سے آنے والی تمام ترسیلات اور ٹی ٹی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -