اولمپین خواجہ جنید کو ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور منیجر مقرر کرنے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپین خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور منیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ ان کی تقرری کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔
نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اولمپین خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور منیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی تقرری کا اعلان آج عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نئی ٹیم انتظامیہ کو فی الحال دو ایونٹس کیلئے ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں جن میں ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ اور ساؤتھ ایشین گیمز شامل ہیں۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ابھی اس کا وینیو اور تاریخیں فائنل نہیں کیں جبکہ ساو¿تھ ایشین گیمز یکم دسمبر سے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہورہی ہیں۔ ان دونوں ایونٹس میں پرفارمنس کے بعد ٹیم انتظامیہ کے مستقبل کا دوبارہ جائزہ لیا جاے گا۔