”دو سال ٹیم میرے حوالے کریں اور پھر کمال دیکھیں“

”دو سال ٹیم میرے حوالے کریں اور پھر کمال دیکھیں“
”دو سال ٹیم میرے حوالے کریں اور پھر کمال دیکھیں“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پیشکش کی ہے کہ مزید 2 سال کیلئے ٹیم ان کے حوالے کریں اور پھر کمال دیکھیں جبکہ ساتھ ہی انہوں نے ایک پاکستانی نائب رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ اسے گروم کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ مزید دو سال کام کرنے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس دوران پاکستان ٹیم کو بہتر بنا دیں گے جبکہ انہوں نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ کسی پاکستانی کو ان کا نائب بنایا جائے تاکہ وہ ساتھ رہ کر سیکھتے رہیں اور پھر جب وہ جائیں تو کوچنگ سنبھال لیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹرز آرتھر سے خوش نہیں اور باہمی اعتماد کا فقدان نظر آتا ہے، ان کے مطابق مشکل وقت میں کوچ نظریں پھیر لیتے ہیں اور کام نہیں آتے، کرکٹ بورڈکوچ کے تقرر میں سینئر کرکٹرز سے مشاورت کا بھی سوچ رہا ہے،ایسے میں مکی آرتھر کو زیادہ حمایت ملنا دکھائی نہیں دیتا، اگر ذرائع کی اس بات کو سچ مان لیا جائے کہ کوچ نے نئے کپتان کے تقرر کی تجویز دے دی تو یہ سرفراز احمد کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے جنہوں نے ہمیشہ آرتھر کی بات کو مانا اور محاذ آرائی سے گریز کرتے رہے۔
ادھر بورڈ حکام سے خاصے قریب ایک سابق کرکٹر نے کوچنگ کیلئے سابق سری لنکن سٹار مہیلا جے وردنے کا نام پیش کر دیا، البتہ ان کا انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سے بڑا معاہدہ ہے اور پاکستان انہیں اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتا۔

مزید :

کھیل -