’دی راک‘ نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

’دی راک‘ نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
’دی راک‘ نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ریسلنگ رنگ کی کمی کو بہت زیادہ محسوس کرتا ہوں تاہم اب شاندار کیرئیر کے بعد خاموشی سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے پر مسرت احساسات کہیں بھی نہیں ملے جو مجھے رنگ میں کھڑے ہو کر ہزاروں لاکھوں شائقین سے مخاطب ہو کر ان داد حاصل کر کے نصیب ہوئے۔

47 سالہ راک نے 1997ءمیں ڈبلیو ڈبلیو ای میں شمولیت اختیار کی اور ان کا آخری مقابلہ جان سینا کے خلاف تھا جو بہت مقبول ہوا۔ڈوین جانسن اس وقت ہالی ووڈ میں اپنے فن کا لوہا منوا رہے ہیں اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ہوب اینڈ شاءباکس آفس پر زبردست کاروبار کر رہی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں سٹون کولڈ سٹیو آسٹن، ٹریپل ایچ، گولڈ برگ، دی انڈر ٹیکر اور مک فولی کے ساتھ ان کے شاندار میچز آج بھی شائقین میں مقبول ہیں۔

مزید :

کھیل -