”اس سری لنکن کو قومی ٹیم کا کوچ بنا دیں“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے حیران کن نام پیش کر دیا گیا

”اس سری لنکن کو قومی ٹیم کا کوچ بنا دیں“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے حیران کن ...
”اس سری لنکن کو قومی ٹیم کا کوچ بنا دیں“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے حیران کن نام پیش کر دیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ منسلک سینئر کھلاڑی نے سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کو قومی ٹیم کا کوچ بنانے کی تجویز دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کوچ وہ ہونا چاہئے جس نے تینوں طرز کی کرکٹ کھیلی ہو اور اس حوالے سے مہیلا ایک بہترین انتخاب ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مہیلا جے وردھنے اس وقت انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جہاں انہیں خاصی رقم بھی ملتی ہے جبکہ پی سی بی کیلئے اتنے پیسے دینا ممکن نہیں ہو گا اس لئے مذکورہ تجویز پر غور کئے جانے کے امکانات بھی کم ہیں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اپنے معاہدے میں دو سال اضافے کی درخواست دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آرتھر نے کمیٹی اجلاس میں لوکل کوچ کو بطور اسسٹنٹ رکھنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ وہ ان کے نائب کی حیثیت سے کام سیکھ کر وقت آنے پر بطور کوچ ان کی جگہ لے سکیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) مکی آرتھر کے معاہدے کے حوالے سے سینئر کرکٹرز سے رائے طلب کرنے کے بارے سوچ رہا ہے۔

مزید :

کھیل -