سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی تجویز کس نے دی؟ ناقابل یقین نام جان کر سرفراز احمد بھی حیرت زدہ رہ جائیں

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی تجویز کس نے دی؟ ناقابل یقین نام جان کر ...
سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی تجویز کس نے دی؟ ناقابل یقین نام جان کر سرفراز احمد بھی حیرت زدہ رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں ناقص کارکردگی کے بعد سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں مگر اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہیں کپتانی سے ہٹانے کی تجویز کسی اور نے نہیں بلکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ہی دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا کر محدود اوورز کی کرکٹ میں شاداب خان اور ٹیسٹ ٹیم کا کپتانی بابراعظم کو دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان کی زیر صدارت کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں مکی آرتھر نے سرفراز احمد کی کپتانی کی صلاحیتوں سے متعلق کچھ منفی باتیں بتائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کی جانب سے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی تجویز دینا حیران کن ہے کیونکہ سرفراز احمد نے ہمیشہ مکی آرتھر کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور تقریباً ان کی ہر بات مانتے تھے لیکن اس کے باوجود ہیڈ کوچ نے ان سے کپتانی واپس لینے کی تجویز دی ہے۔

مزید :

کھیل -