مودی سرکار نے بھارتی آئین کا قتل کردیا :غلام نبی آزاد
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کانگریس کے رکن غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ آج بی جے پی نے آئین کا قتل کردیا ہے،پی ڈی پی کے رکن میر محمد فیاض نے احتجاجاً میں بھارتی آئین پھاڑ ڈالا۔
بھا رتی ایوان بالا میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ کو اپوزیشن کی شدید مخالفت اور احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ایوان میں شور شرابا ہوا، اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہم بھارتی آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اپنی جانوں سے بھارتی آئین کی حفاظت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل35 اے اور 370 میں تبدیلی سے مودی سرکاری نے بھارتی آئین کا قتل کردیا ہے۔