چیئر مین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے والے اپوزیشن کے 14اراکین کون تھے ؟صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے بھی لب کشائی کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی چیئر مین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ نہ دینے والے 14اراکین کے حوالے سے لب کشائی کردی ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق آصف علی زرداری بلاول بھٹو کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس پہنچے ۔اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے والے اپوزیشن کے 14اراکان کون تھے ،کہا جا رہا ہے اس حوالے سے آپ کا بڑا اہم کردار تھا ؟اس پر جواب دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کچھ کسی اور کے اور کچھ کسی اور کے تھے ۔