وزیراعظم عمران خان نے مسلم دنیا کی با اثر ترین شخصیت سے رابطہ کر کے بھارت کی شکایت لگا دی

وزیراعظم عمران خان نے مسلم دنیا کی با اثر ترین شخصیت سے رابطہ کر کے بھارت کی ...
وزیراعظم عمران خان نے مسلم دنیا کی با اثر ترین شخصیت سے رابطہ کر کے بھارت کی شکایت لگا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں پاکستان میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ وزیراعظم سفارتی سطح پر اس مسئلے کو اٹھانے کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔اب انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کر کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے حالیہ غیر قانونی اقدام سے آگاہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تبدیلی کے لیے بھارت نے غیر قانونی اقدامات کیے جن سے علاقائی امن وا ستحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔اس موقع پر ترک صدر نے یقین دہانی کرائی کہ ترکی کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا ۔ترک صدر نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی اظہار تشویش کیا ۔

مزید :

قومی -