مصر میں کینسر ہسپتال کے باہر دھماکہ ، 19 افراد ہلاک ، 30 زخمی

مصر میں کینسر ہسپتال کے باہر دھماکہ ، 19 افراد ہلاک ، 30 زخمی
مصر میں کینسر ہسپتال کے باہر دھماکہ ، 19 افراد ہلاک ، 30 زخمی

  

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب ملک مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کینسر انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

مصر کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق المنیل کے علاقے میں واقع کینسر انسٹی ٹیوٹ کے باہر غلط رستے سے آنے والی ایک گاڑی کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔ غلط سائڈ سے آنے والے گاڑی دھماکے سے پہلے دوسری تین گاڑیوں سے بھی ٹکرائی ۔

مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کینسر ہسپتال کی عمارت کے اندرونی حصوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد کینسر انسٹی ٹیوٹ سے مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جس گاڑی کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے اس میں آکسیجن سلنڈر رکھا ہوا تھا اور ممکنہ طور پر اسی کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -