مرد باسکٹ بال پلیئر کو ڈوپ ٹیسٹ میں ’حاملہ‘ ثابت ہونے پر 2 سال کیلئے بین کردیا گیا

مرد باسکٹ بال پلیئر کو ڈوپ ٹیسٹ میں ’حاملہ‘ ثابت ہونے پر 2 سال کیلئے بین ...
مرد باسکٹ بال پلیئر کو ڈوپ ٹیسٹ میں ’حاملہ‘ ثابت ہونے پر 2 سال کیلئے بین کردیا گیا

  

شکاگو (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے ایک باسکٹ بال پلیئر ڈی جے کوپر کو ڈوپ ٹیسٹ میں حاملہ ہونے پر 2 سال کیلئے کھیل سے بین کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈی جے کوپر نے بوسنیا کی نیشنل ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے طے شدہ ضابطے کے تحت اپنا ڈرگ ٹیسٹ جمع کرایا۔ جب اس نے اپنے پیشاب کا سیمپل ٹیسٹ کیلئے دیا تو اس کی جعل سازی پکڑی گئی کیونکہ جب پیشاب کا ٹیسٹ کیا گیا تو پتہ چلا کہ موصوف حاملہ ہیں۔ تحقیقات پر یہ بات سامنے آئی کہ ڈی جے کوپر نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے خوف سے ایک لڑکی کے پیشاب کا سیمپل جمع کرایا تھا۔ جعل سازی کا معاملہ سامنے آنے پرامریکن باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے ڈی جے کوپر کو کھیل سے 2 سال کیلئے بین کردیا ہے۔

مزید :

کھیل -