خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد اب کشمیر میں کیا ہونے جارہا ہے؟ ارشاد بھٹی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد اب کشمیر میں کیا ہونے جارہا ہے؟ ارشاد بھٹی نے ...
خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد اب کشمیر میں کیا ہونے جارہا ہے؟ ارشاد بھٹی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ بھارت کی ترامیم کے بعد اقوام متحدہ کی قراردادیں ختم ، اقلیتیں بھی خطرے میں اور ٹرمپ کی ثالثی بھی ختم ہوگئی ،اسرائیل نے جو کچھ فلسطین میں کیا وہی اب بھارت کشمیر میں ہونے جارہا ہے ۔مودی کو ایک اور باری مل گئی تو نوٹوں پر گاندھی کی بجائے گائے کی تصویر ہوگی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بھارت کا کشمیر کا خصوصی سٹیٹس ختم کرنے کا اقدام شرمنا ک ہے ، مودی کو آدھا بھارت قاتل مانتاہے ، اس پر کل تک یورپ ، امریکہ آنے پر پابندی تھی ، کہاں گئے انسانی حقوق ؟ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا جہاں بھی خون بہتے کوئی انسانی حقوق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کس قدر افسوسناک بات ہے کہ ڈیڑھ ارب انسانو ں پر پاگلوں کا ایک جتھا حکومت کررہاہے ۔مودی کو ایک اور باری مل گئی تو نوٹوں پر گاندھی کی بجائے گائے کی تصویر ہوگی ، سلمان خان کو حکم ہوگا کہ سال میں ایک دفعہ ایسی فلم ضرورکروجس میں گائے ہیروئن ہو۔بھارت کی ترامیم کے بعد اقوام متحدہ کی قراردادیں ختم ، اقلیتیں بھی خطرے میں اور ٹرمپ کی ثالثی بھی ختم ہوگئی ہے ۔ اسرائیل نے جو کچھ فلسطین میں کیا وہی اب بھارت کشمیر میں کرنے جارہا ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -