’ کشمیر پر اقوام متحدہ کے ضمیر والی کوئی بات نہیں ہے اس لیے ۔۔۔ ‘ حسن نثار کھل کر بول پڑے

’ کشمیر پر اقوام متحدہ کے ضمیر والی کوئی بات نہیں ہے اس لیے ۔۔۔ ‘ حسن نثار ...
’ کشمیر پر اقوام متحدہ کے ضمیر والی کوئی بات نہیں ہے اس لیے ۔۔۔ ‘ حسن نثار کھل کر بول پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ حسن نثار نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے ضمیر والی کوئی بات نہیں ہے ، ان کا کردار ساری دنیا جانتی ہے ، یہ پاکستان کے سفارت کاروں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے ، جو بھاگ دوڑ ہوسکتی ہے کرکے دیکھ لیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یہ کب سے ہورہا ہے ؟یہ جوکچھ ہورہاہے کہ یہ بنی نوع انسان کی تاریخ میں پہلے سے ہی موجود ہے ، یہ بے نقاب ہونیوالی کوئی بات نہیں ہے ، اس کا کچھ بھی نتیجہ نکل سکتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس خطے میں بے شمار لوگ رہتے ہیں ، ایک جج نے کہا تھا کہ یہ لوگ آزادی کے قابل نہیں ہیں ، یہ ایک دوسرے کی گردنیں کاٹیں گے ۔ حسن نثار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ضمیر والی کوئی بات نہیں ہے ، ان کا کردار ساری دنیا جانتی ہے ، یہ پاکستان کے سفارت کاروں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے ، جو بھاگ دوڑ ہوسکتی ہے کرکے دیکھ لیں ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -