غنڈے نے پولیس سے بچنے کیلئے اپنی بیٹی کا بھیس بدل لیا لیکن پھر بھی پکڑا گیا لیکن کیسے؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

غنڈے نے پولیس سے بچنے کیلئے اپنی بیٹی کا بھیس بدل لیا لیکن پھر بھی پکڑا گیا ...
غنڈے نے پولیس سے بچنے کیلئے اپنی بیٹی کا بھیس بدل لیا لیکن پھر بھی پکڑا گیا لیکن کیسے؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کی ایک جیل میں قید منشیات سمگلرکی جیل سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ وہ ایسا بھیس بنا کر جیل سے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

فوکس نیوز کے مطابق اس شخص کا نام کلووینو ڈا سیلوا تھا جو ایک بہت بڑے منشیات سمگلنگ گینگ کا سرغنہ تھا۔ گزشتہ دنوں اس کی بیٹی جیل میں اس سے ملنے آئی جہاں اس نے بیٹی کا لباس اتروا کر خود پہنا اور ماسک وِگ پہن کر اپنی بیٹی بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کی بیٹی جیل کے سیل میں موجود رہی تاہم جب وہ شخص اپنی بیٹی کا روپ دھار کر چیکنگ کے مراحل سے گزر رہا تھا تو اس کے نروس ہونے کی وجہ سے عملے کو شک پڑ گیا اور انہوں نے اسے پکڑ لیا۔یہ واقعہ ریو ڈی جنیرو کی ایک جیل میں پیش آیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار کی کوشش کرنے والے قیدی کی بیٹی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -