نیوزی لینڈ کی گوری پولیس افسر نے سعودی بادشاہ کا شکریہ ادا کردیا لیکن کیوں ؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ بول اٹھیں گے

نیوزی لینڈ کی گوری پولیس افسر نے سعودی بادشاہ کا شکریہ ادا کردیا لیکن کیوں ؟ ...
نیوزی لینڈ کی گوری پولیس افسر نے سعودی بادشاہ کا شکریہ ادا کردیا لیکن کیوں ؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ بول اٹھیں گے

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دومساجد پر حملے کے متاثرین کو سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے حج پر آنے کی دعوت دی تھی جن کا قافلہ اب حجاز مقدس پہنچ چکا ہے۔ اس قافلے کے ساتھ نیوزی لینڈ کی سب سے سینئر مسلمان خاتون پولیس آفیسر نائیلہ حسن بھی مکہ مکرمہ پہنچی ہیں۔

نائیلہ حسن نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 200سے زائد لوگ نیوزی لینڈ سے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔ ہم شاہ سلمان کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں حج پر آنے کی دعوت دی۔“

نائیلہ حسن کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب پہنچنے پر جس طرح ہمارا استقبال کیا گیا اسے ہم تمام عمر یاد رکھیں گے۔ ہم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، گیت گائے گئے اور ہمیں تحائف دیئے گئے۔ اگلی صبح جب میں بیت اللہ پہنچی اور کعبہ کو اپنے سامنے دیکھا تو میرے احساسات کچھ یوں تھے کہ میں سانس لینا بھول گئی۔ کعبہ کو دیکھنا میری زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا جسے تعبیر مل گئی۔ “ واضح رہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نائیلہ حسن نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں مسلمان کمیونٹی کی حمایت میں ایک تقریر کی تھی، جسے دنیا بھر میں پذیرائی ملی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -